گزارش ہے ان سے جو دوسروں کی ویب سائٹ سے جو تصویر اچھی لگی اس کو کاپی کیا اور اپنی ویب سائٹ پر لگا لیا اور جس کی کیٹلاگ اچھی دیکھی اسکا ٹائٹل اور مصنوعات کے نمبرز تبدیل کر کے چھپوالی، ایسا کرنےسے وقتی طور پر چند روپوں کی بچت تو کی سکتی ہے، لیکن ایسا کرنے سےنقصانات بہت زیادہ ہیں۔ چند گزارشات حسب ذیل ہیں۔
1۔ اگر کوئی خریدار
مختلف کمپنیوں کی ویب سائٹ پر ایک ہی تصویر دیکھے گا تو وہ خریدنے سے قبل ضرور کئی
بار سوچے گا کہ ایک ہی طرح کی تصویر ہے یہ
حقیقی مینو فیکچرر نہیں ہو سکتا کوئ جھوٹا مینو فیکچرر لگتا ہے۔ ایسے لوگ اس غلطی
کی وجہ سے اپنی دوسری مصنوعات کا بھی وقار کھو بیٹھتے ہیں اور گاہک کو ہمیشہ
کے لئے کھو دیتے ہیں۔
2۔ جو تصویر اپ نے لگائ ہے گاہک نے اس پراڈکٹس کے سیمپل مانگ لیئے تواس طرح کے
مارکیٹ میں دستیاب نہ ہوں تو پھرگاہک کو کیا جواب دیں گے؟ سیمپل بنوانے کے چکر میں
تاخیر بھی ہوسکتی اس تاخیر کی وجہ سے گاہک کی دلچسپی بھی یقینن ختم ہوجائیگی، اوراپ
کے پیسوں کا ضیاع بھی ہو گا۔ اگر بالفرض وہ مارکیٹ سے مل بھی جائے لیکن معیاری نہ
ہو تو پھر بھی گاہک کھودیں گے۔
3۔ بعض لوگوں کی سوچ یہ ہوتی ہے کہ جو میرے پاس پراڈکٹس ہے یہ بھی اسی طرح کی
ہے چلو یہ ہی تصویر لگا لیں، لیکن ایسا نہیں ہے۔ اگر اپ ایک ہی چیز کی تصویر مختلف
جگہوں سے بنوائیں گے تو اپ کو وہ ایک دوسرے سے مختلف نظر ائے گی، اپ تجربہ کرکے
دیکھ لیں۔
4۔ جسکی سائیٹ سے تصویر کاپی کر کے لگائی ہو گی وہ اپ سے رابطہ کرے تو اسکو کیا جواب دیں گے ماسوائے اس کے،کیااپ نے اس کے
حقوق رجسٹر کرا رکھے ہیں، وغیرہ وغیرہ، لیکن اپنی حرکت پر شرمندہ
توضرور ہوگا۔
کیونکہ میں
ایسے کئ جواب سن چکا ہوں ان سے جنہوں نے میری ویب سائٹ سے تصویریں کاپی کر کے اپنی سائٹ پر لگا رکھی ہیں۔
5۔ اپ اپنی پراڈکٹس کی بیترین پرکشش تصاویربنواکراپنی ویب سائٹ پر لگائیں اور پھردیکھں اس کے کیا رزلٹ ملتے ہیں، اور وہ لوگ
بھی جنہوں کی سائت پر پرکشش تصویریں نہیں وہ بھی ایسا کریں جس سے یقینن گاہکوں کی
دلچسپی بڑھے گی اور پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا۔ انشاءاللہ
6۔
اگر کسی کے پاس اتنے مالی وسائل نہیں ہیں کہ وہ کسی اچھے
فوٹوگرافر سے تصویریں بنوا سکے, تو اپنے بجٹ کے حساب سے کیمرہ خریدے اور خود ہی
کوشش کرے، امید ہے اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہو گا۔ اوراگر ہو سکے تو اپنی مصنوعات کے مطابق ایک
چھوٹا سا سٹوڈیو بھی بنا لیں, تاکہ پکچرز رزلٹ اچھا ملے۔ خاص کر چمکدار پراڈکٹس کی
تصویروں میں مشکل پیش اتی ہے۔ اگر اپکو
مشکل پیش ائے تو ہماری بے لوث خدمات حاصل
کر سکتے ہیں۔
7۔ یہ بلاگ اردو میں لکھنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئ، کیونکہ میں نے دیکھا ہے
ہمارے ہاں ایسا کرنے کا زیادہ رواج ہےاور بیشمار کمپنیاں کیٹلاگ بھی بازار سے جو
بنواتی ہیں وہ جنرل قسم کا ہوتا ہے اس کا ٹائٹل تبدیل کر کےاپنے نام کا چھپوا لیتے
ہیں اور تصویریں وہ ہی ہوتی ہیں۔ جب کسی امپورٹر کو اس طرح کا کیٹلاگ بھیجیں گے تو
ہو سکتا ہے اس طرح کے پہلے ہی اس کے پاس درجنوں موجود ہوں۔ جس سے اس کی دلچسپی ختم
ہو جاتی ہے۔
Comments
Post a Comment
Dear Valuable customer
VARIETY SCISSORS is proud to present our range of premium quality hairdressing scissors. We are a family business dedicated to the manufacture of hand made BEAUTY IMPLEMENTS, HAIRDRESSING SCISSORS and SHEARS.